the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی‘ 18اپریل (ایجنسی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی لینے والے دستے کے افسرکی معطلی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا او رسوال کیا کہ آخر اس طرح کی کارروائی کرکے کیا پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل نے آج ٹوئٹ کیا’’ الیکشن کے دوران اس بات کی کئی مثالیں موجود ہیں جب کمیشن نے کانگریس کے موجودہ اور سابق صدر کے قافلے کی تلاشی لی ہے۔ ایس پی جی سیکورٹی حاصل شخص کی نجی سطح پر جانچ پڑتال نہیں کی جاسکتی ۔ سوال یہ ہے کہ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کی جانچ کرنے والے افسر کو معطل کیوں کیا گیا۔ کیا پیغام دیا جارہاہے؟ کیا قانون کچھ لوگوں کے لئے الگ ہی ہے؟ انہو ں نے یہ بھی کہا کہ ایس پی جی سیکورٹی حاصل کانگریسی رہنما وں کی جانچ کی جاسکتی ہے تو پھر بی جے پی کے لیڈرو ں پر یہ ضابطہ نافذ



کیو ں نہیں ہوتا ہے۔
کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس معطلی پر مسٹر مودی پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ ’’ جو مودی جی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے پوری اپوزیشن پر چھاپے ماری کا کھیل کھیلتے ہیں وہ پندرہ منٹ کی چیکنگ سے اتنا ڈر گئے کہ الیکشن کمیشن کو اپنے ہی افسر کو ہٹانا پڑا ۔ کرناٹک میں ’بلیک باکس‘ نکلنے کے بعد مودی جی کو اپنا ہیلی کاپٹر چیک کرانے پر اتنااعتراض کیوں؟‘‘خیال رہے کہ منگل کو مسٹر مودی جب اوڈیشہ کے سمبل پور میں ریلی کے لئے پہونچے تو اسی دوران الیکشن کمیشن کے ایک فلائنگ اسکواڈ نے ان کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی لی لیکن بعد میں کمیشن نے ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں اسکواڈ کے  چیف Mohammad Mohsin محمد محسن کو معطل کردیا۔ کمیشن نے کہا کہ ایس پی جی سیکورٹی حاصل افراد کے لئے طے شدہ ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.