the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
دوحہ، 29 اکتوبر (ایجنسی)ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج خلیجی ممالک کے چار روزہ دور پر اتوار کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پهنچیں۔ وہ قطر اور کویت کا دورہ کریں گی۔ وزیر خارجہ کے طور پر ان ممالک کا ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ ان خلیجی ممالک کے دورے پر 31 اکتوبر تک رہیں گی۔ ان کے دورے کے دوران تجارت اور دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ توانائی سے متعلق ایشوز پر گفت و شنید ہو گی۔

وزارت خارجہ کی جانب



سے جاری بیان میں قطر اور کویت دونوں کو ہی قابل اعتماد توانائی پارٹنر بتایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسز سوراج دو طرفہ تعلقات کے بارے میں بات چیت کو اگلی سطح تک بڑھائیں گي۔ اس دوران وہاں کی سیاسی قیادت کے ساتھ عالمی ، علاقائی اور باہمی مسائل پر ٹھوس بات چیت ہونے کی امید ہے۔ وزیر خارجہ کا پیر تک قطر میں اور منگل اور بدھ کو کویت میں کافی مصروف شیڈول رہے گا۔ وہ قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الطحانی کے ساتھ بات چیت کے علاوہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الطحانی سے بھی ملاقات کریں گی۔ کویت میں وہ وزیر خارجہ کے ساتھ دیگر سینئر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.