نئی دہلی ، 09 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو مدراس ہائی کورٹ کے اس حکم پر عبوری پابندی لگادی، جس میں مدورائی۔ توتی کورین قومی شاہراہ پر اس کی دوبارہ تعمیر نہ ہونے تک ٹول فیس کی وصولی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ کے اس عبوری حکم کے بعد این ایچ اے
آئی مدراس کے مدورائی ۔ توتی کورین قومی شاہراہ پر ٹول وصولی کے لیے آزاد ہے۔
جسٹس پر شانت کمار مشرا اور جسٹس منموہن کی تعطیلاتی بنچ نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کی طرف سے دائر خصوصی اجازت کی درخواست (ایس ایل پی ) پر نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ عبوری حکم جاری کیا۔