نئی دہلی، 8 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے روزالہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس پر شانت کمار کو ان کی ریٹائر منٹ تک فوجداری مقدمے کی سماعت سے دور رکھنے اور انہیں ایک تجربہ کار سینئر حج کے ساتھ بنچ میں شامل کرنے کے اپنے حکم کو واپس لے لیا ہے چیف جسٹس بی آر گوائی کی جانب سے موصول ہونے والے ایک
خط کا نوٹس لیتے ہوئے جسٹس جے بی پار دیوالا اور آر مہادیون کی بنچ نے کہا کہ اس کا عدالت عظمی کا مقصد متعلقہ حج کو شر مندہ کرنا یا ان پر الزامات لگانا نہیں تھا۔
تاہم ہائی کورٹ کے حکم کو واضح طور پر گمراہ کن حکم قرار دیتے ہوئے، عدالت عظمیٰ نے اس معاملے پر غور کرنے کے لیے اسے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پر چھوڑ دیا۔