نئی دہلی، 7 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ وہ بہار کی ووٹر لسٹ کی خصوصی گہرائی سے نظر ثانی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی صداقت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر 10 جولائی کو غور کرے گی۔
جسٹس سدھا نشود ھو لیا
اور جسٹس جوائے مالیا با گچی کی تعطیلاتی بینچ نے اس معاملے کی جلد سماعت کے لیے عرضی گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ عدالت جمعرات کو اس معاملے پر غور کرے گی۔
بہار میں نومبر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔