: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ وزیر اعظم نریندر مودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آرایس ایس) پر مبینہ قابل اعتراض تبصروں کے ساتھ قابل اعتراض تصویر بنانے کے معاملے میں ملزم ہیمنت مالویہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر 14 جولائی کو سماعت کرے گی۔
جسٹس سدھا نشود ھو لیا اور جسٹس جوائے
مالیا با گچی کی تعطیلاتی بنچ نے آج درخواست گزار کی جانب سے پیش ہونے والی ایڈوکیٹ ورندا گروور کے کیس کی جلد سماعت کی درخواست کو قبول کر لیا اور پیر کو کیس کو درج فہرست کرنے کی ہدایت دی۔
اندور کے کارٹونسٹ ہیمنت نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے 3 جولائی کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے راحت کی درخواست کی ہے۔