نئی دہلی ، 24 جولائی (یو این آئی) راجستھان کے ادے پور میں درزی کنہیالال تیلی کے قتل پر مبنی ہندی فلم ادے پور فائلز پر عبوری روک جاری رہنے چاہیے یا نہیں، سپریم کورٹ اس معاملے پر مختصر سماعت کے بعد جمعہ کو حکم جاری کرے گی جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوائے مالیہ بانچی کی پنچ نے جمعرات کو متعلقہ فریقوں کے دلائل کو تفصیل سے سننے کے بعد کہا کہ اس معاملے پر کل فیصلہ کیا جائے گا فلم کی ریلیز شروع کرنے میں تاخیر کے خلاف فلم کے پروڈیوسرز کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل گور دو بھائیہ کی
طرف سے اٹھائے گئے اعتراض پر بینچ نے کہا آپ نے صحیح انتظار کیا، کیونکہ قانون یہی چاہتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ کیا عبوری روک جاری رہنا چاہیے ؟
بینچ کی سر براہی کر رہے جسٹس کانت نے کہا کہ ہم کل 10-15 منٹ مزید لیں گے اور معاملے کو نمٹائیں گے۔ مرکزی حکومت کی نمائندگی کرنے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا، جمعیة علماء ہند کے صدر کی نمائندگی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل اور کنہیالال قتل کیس کے ملزم محمد جاوید کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ مینکا گرو سوامی نے عدالت عظمیٰ میں دلائل پیش کئے۔