نئی دہلی ، 4 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پولیس حراست میں ہوئی اموات کے واقعات کے پیش نظر جمعرات کو از خود نوٹس لیا جسٹس و کرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا بنچ نے 2025 میں گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران پولیس حراست میں 11 لوگوں کی مبینہ موت سے متعلق ایک ہندی روزنامہ میں شائع خبر کی بنیاد پر خبر از
خود یہ کارروائی شروع کی۔
حراستی موت سے متعلق ایک معاملے میں (پرم ویر سنگھ سینی بنام بلجیت سنگھ )، عدالت عظمی نے دسمبر 2020 میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی تھی کہ ہر پولیس اسٹیشن میں نائٹ وژن صلاحیت والے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔
عدالت نے واضح کیا تھا کہ اس سی سی ٹی وی میں آڈیو اور ویڈیو فوٹیج ہونے چاہئیں۔