نئی دہلی ، 14 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کی درخواست پر جمعرات کے روز مرکز سے جواب طلب کیا چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے ونود چند رن کی بنچ نے مرکز کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ وہ اس معاملے میں ظہور احمد بھٹ اور عرفان حفیظ لون کی درخواستوں پر آٹھ ہفتوں کے اندر اپنا موقف پیش کریں بینچ کے سامنے مسٹر تشار مہتا نے کہا کہ ریاستی درجہ بحال کرنے کا فیصلہ
کرنے کے ضمن میں بہت سے حقائق پر غور کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے (حکومت) انتخابات کے بعد مکمل ریاست کا درجہ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ملک کے اس علاقے میں صورتحال کچھ عجیب ہے۔ اس پر سینئر ایڈوکیٹ گوپال شنکر نارائن نے درخواست گزاروں کی طرف سے کہا کہ مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 کو رد کرنے کے جواز پر سماعت کے دوران مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے سلسلے میں اس عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی۔ اس یقین دہانی پر اب 21 ماہ گزر چکے ہیں۔