: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 29 جولائی (یو این آئی) بہار کے خصوصی گہرے نظر ثانی میں ووٹر لسٹ سے 65 لاکھ ووٹروں کے نام نکالے جانے کے خدشات پر سپریم کورٹ نے منگل کو دوبارہ زبانی کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو عدالت مداخلت کرے گی جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوائے مالیہ باچی کی بنچ نے یہ یقین دہانی ایڈوکیٹ پر شانت
بھوشن کے خدشے پر دی، جو ایسوسی ایشن فار ڈیمو کریٹک ریفارمز کی جانب سے پیش ہوئے تھے۔
وکیل بھوشن نے بینچ کے سامنے الیکشن کمیشن کے اس بیان کا ذکر کیا کہ نظر ثانی کے عمل کے دوران 65 لاکھ لوگوں نے گنتی کے فارم جمع نہیں کرائے ہیں۔ مسٹر بھوشن نے کہا کہ اس کی وجہ سے ان رائے دہندوں کے ووٹ کے حق سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔