: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سماعتوں کی تکمیل کے بعد ہائی کورٹس کی طرف سے فیصلے دینے میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے انتہائی حیران کن قرار دیا ہے جسٹس سنجے کرول اور پر شانت کمار مشرا کی پہنچ رویندر پرتاپ شاہی کی طرف سے 2008 سے زیر التواء ایک فوجداری معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے عبوری احکامات کو چیلنج کرنے والی اپیلوں کی سماعت
کر رہی تھیاس اپیل پر سماعت 24 دسمبر 2021 کو مکمل ہوئی اور اسے احکامات کے لیے محفوظ کر لیا گیا، لیکن کوئی حکم سنایا نہیں گیا، اس طرح یہ معاملہ دوسرے بینچ کے سامنے رکھا گیا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ جلد نمٹانے کی بار بار درخواستوں کے باوجو د ہائی کورٹ نے کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔ بنچ نے کل کہا کہ یہ انتہائی حیران کن ہے کہ اپیل کی سماعت کی تاریخ سے تقریباً ایک سال تک فیصلہ نہیں سنایا گیا۔