: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز ہندوستانی فوج میں حج ایڈوکیٹ جنرل ( جے اے جی) کے چھ عہدے مردوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے ، عدالت نے کہا کہ تمام امید واروں کے لیے مشترکہ میرٹ لسٹ تیار کی جانی چاہیے جسٹس دیپا نکرد تہ اور جسٹس منموہن کی بنچ نے ارش نور کور کی عرضی پر یہ حکم صادر کیا ہے
پنچ نے مردوں کے لیے چھ اور خواتین کے لیے تین اسامیاں مختص کرنے کی تجویز کو من مانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”انتظامیہ مردوں کے لیے یہ عہدہ ریزرو نہیں کر سکتا۔ تقرری کی آڑ میں اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ عدالت نے مزید کہا کہ صنفی غیر جانبدار جانبداری اور 2023 کے قوانین کا حقیقی مطلب یہ ہے کہ حکومت سب سے زیادہ اہل امید واروں کا انتخاب کرے گی-