نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کے خلاف ان کی سرکاری رہائش گاہ سے مبینہ طور پر غیر قانونی نقدی کی برآمدگی کے معاملے میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست کرنے والی ایک رٹ درخواست کو خارج کر دیا۔
جسٹس ابھے ایس او کا اور اجول بھو یان کی بنچ نے ایڈوکیٹ میتھیوز نیڈو مپارا اور دیگر کی طرف سے دائر عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ
عدالت عظمی کے چیف جسٹس نے پہلے ہی داخلی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کو جسٹس ورما کے جواب کے ساتھ صدر اور وزیر اعظم ہند کو بھیج دیا ہے۔
بنچ نے کہا کہ چونکہ صدر یا وزیر اعظم سے کارروائی کے لیے کوئی نمائندگی نہیں کی گئی ہے ، اس لیے مینڈیمس کی رٹ کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔
عدالت عظمی نے واضح کیا کہ وہ درخواست گزاروں کے بعد میں عدلیہ سے رجوع کرنے کے حق کو مسترد نہیں کر رہی ہے۔