: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/8جون(ایجنسی) سپریم کورٹ نے کرناٹک میں ایچ ڈی کمارا سوامی حکومت کے قیام کے خلاف عرضی پر فوراً سماعت کرنے سے انکار کردیا۔
جسٹس آدرش کمار گویل اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے جنتا دل ایس کے لیڈر ایچ ڈی کمارا
سوامی کی قیادت میں حکومت کی تشکیل کے عمل کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر فوراً سماعت کرنے سے انکار کردیا۔
عرضی گذار نے کہا کہ ریاست کے عوام کے قیمتی ووٹوں سے بی جے پی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر آئی تھی لیکن تیسرے نمبر کی پارٹی جنتا دل ایس نے کانگریس کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے۔