نئی دہلی ، 09 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت پر سمگر شکشایو جنا ( ایس ایس ایس) کے 2291.30 کروڑ روپے کی رقم روکنے کا الزام لگاتے ہوئے اسے ادا کرنے کا حکم دینے کی تمل ناڈو حکومت کی درخواست پر فوری سماعت سے پیر کو انکار کر دیا۔
جسٹس پر شانت کمار مشرا اور جسٹس منموہن کی تعطیلاتی
بنچ نے سینئر ایڈووکیٹ پی ولسن کی فوری سماعت کی درخواست سننے کے بعد کہا، ” اس میں کوئی جلدی نہیں ہے ، اس پر تعطیلاتی دنوں (موسمی تعطیلات) کے بعد سماعت کی جاسکتی ہے۔
تمل ناڈو حکومت نے لاکھوں بچوں کے تعلیمی نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی درخواست کو فوری سماعت کے لیے فہرست بند کرنے کی درخواست کی تھی۔