: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 28 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو بہار میں خصوصی سخت نظر ثانی مہم کے بعد یکم اگست کو ڈرافٹ ووٹر لسٹ شائع کرنے سے الیکشن کمیشن کو روکنے سے انکار کر دیا اور یہ بھی کہا کہ اگر نظر ثانی کے عمل میں درستگی سے متعلق کوئی خامی پائی جاتی ہے تو وہ اسے منسوخ کر سکتی ہے جسٹس سور یہ کانت اور جسٹس جوائے مالیہ باچی کی بنچ نے متعلقہ
فریقوں کے دلائل سننے کے بعد اس سلسلے میں یہ حکم دیا۔ بنچ نے ڈرافٹ ووٹر لسٹ کی اشاعت کو روکنے سے انکار کر دیا اور واضح کیا کہ اگر درستگی کی کوئی خلاف ورزی پائی جاتی ہے تو عدالت پورے عمل کو منسوخ کر سکتی ہے۔ عدالت عظمی نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ اس مقصد کے لیے آدھار کارڈ اور ووٹر شناختی کارڈ کو شامل کرنے پر غور کرے، کیونکہ یہ قانونی طور پر درست ہیں۔