: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 4 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 2160 کروڑ روپے کے مبینہ شراب گھوٹالے اور منی لانڈرنگ کیس میں بھو پیش بکھیل اور ان کے بیٹے چیتنیہ کو پیر کے روز کسی بھی قسم کی عبوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کی درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوی مالیا با چی کی بینچ نے باپ بیٹے سے کہا کہ وہ اس معاملے
میں پہلے ہائی کورٹ یا ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں بینچ نے عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم حقائق کی سماعت کیوں کریں؟ ہائی کورٹ اور خصوصی عدالتیں کس لیے ہیں ؟ ایسی غیر معمولی صورت حال ( براہ راست سپریم کورٹ آنے کی) صرف تب ہی سامنے آتی ہے جب کوئی دولت مند شخص ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہو گا تو عام شہری اور عام وکیل کے لیے اس عدالت میں کوئی جگہ باقی نہیں رہے گی۔