نئی دہلی، 02 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو آسام حکومت کی ملک بدری کی حالیہ پالیسی کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا اور عرضی گزار سے کہا کہ وہ اس معاملے میں ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ 
جسٹس سنجے کرول اور ستیش چندر شرما کی پارٹ ٹائم ور کنگ ڈے بنچ نے عرضی 
گزار آل بی ٹی سی اقلیتی طلبہ یونین کو بتایا کہ وہ راحت کے لیے گو ہائی ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔ بنچ کے سامنے عرضی گزار کی طرف سے حاضر ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ سنجے ہیگڈے کے خصوصی ذکر پر سوال کرتے ہوئے اس نے کہا کہ معذرت، ہم اسے سننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ آپ (درخواست گزار ) گو ہائی ہائی کورٹ کیوں نہیں جارہے ہیں۔