نئی دہلی ، 04 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو ایچ ڈی ایف سی بینک کے سی ای او ، اور منیجنگ ڈائریکٹر ششید ھر جگدیشن کے خلاف ممبئی میں درج دھو کہ دہی اور جعلسازی کے دھوکہ معاملے کے خلاف دائر کی گئی عرضی کو خارج کر
دیا۔
جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس آر مہادیوں کی تعطیلی بنچ نے عرضی گزار سے کہا کہ وہ بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کریں، جہاں یہ معاملہ پہلے ہی زیر التوا ہے۔
بینچ نے کہا کہ امید ہے کہ ہائی کورٹ 14 جولائی کی پہلے سے طے شدہ تاریخ کو کیس کی سماعت کرے گا۔