نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) متنازعہ فلم ادے پور فائلس سے متعلق عرضیوں کی میرٹ پر کوئی رائے ظاہر کیے بغیر سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز دہلی ہائی کورٹ سے کہا کہ وہ 28 جولائی کو اس تنازعہ کی عرضیوں پر غور کرے جسٹس سور یہ کانت اور جسٹس جا ئمالیہ باغچی کی بنچ نے یہ بھی واضح کیا کہ اس نے ادے پور میں درزی کنہیالال تیلی کے قتل پر مبنی اس ہندی فلم کی ریلیز پر پابندی نہیں لگائی ہے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد ، بنچ نے کہا، ہم ہائی کورٹ سے درخواست
کریں گے کہ وہ بروز پیر 28 جولائی کو اس معاملے کی سماعت کرے اور مختصر اور معقول حکم صادر کرے۔
تاہم ، بنچ نے واضح کیا کہ اس نے کیس کی میرٹ پر غور نہیں کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ دونوں متعلقہ فریقوں کے مقدمات ہائی کورٹ میں منتقل کیے جارہے ہیں۔
بنچ نے کہا کہ ہائی کورٹ جمعیۃ علماء ہند کے ارشد مدنی اور دیگر کی طرف سے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کی عرضی پر غور کرے گا، جس میں چھ اضافی کٹ (ترمیم) کرنے کے بعد فلم کو نمائش کے لیے اجازت دی گئی تھی۔