the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17 جنوری (ایجنسی) سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز چند شرائط کے ساتھ مہاراشٹر میں ڈانس بار چلانے کی اجازت دے دی ہے۔
جسٹس ارجن کمار سکری اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے مہاراشٹر حکومت کے 2016 کے قانون کو جائز تسلیم کیا لیکن اس کے کچھ التزام کو رد بھی کردیا۔ عدالت نے کہا کہ ڈانس بار میں نوٹ اور سکّے نہیں اڑائے جاسکیں گے لیکن بار گرلز کو ٹپ دی جاسکے گی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مہاراشٹر حکومت کے قانون میں فحاشی پر تین سال کی سزا کے التزام کو منظوری دے دی۔ عدالت عظمی کے فیصلے کے بعد ممبئی میں ڈانس بار اب شام چھ بجے سے



11 بجکر 30 منٹ تک کھلے رہ سکیں گے۔ ڈانس بار میں شراب پیش کرنے اور آرکیسٹرا کی بھی اجازت مل گئی ۔


بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بار میں کسی طرح کی فحاشی نہیں ہونی چاہیے۔ ایسا کرنے والوں کے لئے تین برس کی سزا کا التزام برقرار رکھا گیا ہے۔ عدالت نے اگرچہ واضح کیا کہ ڈانس بار میں سی سی ٹی وی لگانا ضروری نہیں ہوگا۔
عدالت عظمی کے فیصلے کے تحت ڈانس بار کے اسٹیج اور گراہکوں کے درمیان دیوار نہیں ہوگی۔ حکومت نے طے کیا تھا کہ گراہکوں اور بار گرلز کے درمیان تین فٹ اونچی ایک دیوار بنائی جائے جس سے رقص تو دیکھا جاسکے لیکن ان تک پہنچا نہ جاسکے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.