نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ سمیت بیشتر ججوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات کو عام کر دیا ہے۔
عدالت عظمی کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق، عدلیہ میں شفافیت کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم میں، پیر کو 33 میں سے 21 جوں نے اپنے اثاثوں کا اعلان کیا۔ حجز نے اپنے اثاثوں کے علاوہ اپنی شریک حیات کے اثاثوں کو بھی پبلک کیا۔ جوں نے یکم اپریل کو فل کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے پیر
کی رات سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات کا اعلان کیا۔
دستیاب معلومات کے مطابق 13 مئی کو ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس کھنہ کے پاس جنوبی دہلی میں تین بیڈ روم کا ڈی ڈی اے فلیٹ ، دہلی کے کامن ویلتھ گیمز ولیج میں دو پارکنگ اسپیس کے ساتھ چار بیڈ روم کا فلیٹ / اپارٹمنٹ ہے ، جس کا رقبہ 2446 مربع فٹ ہے۔ اسی طرح، گرو گرام کے سیکٹر 49 کے سسپال و ہار میں 2016 مربع فٹ کے چار بیڈ روم والے فلیٹ / اپارٹمنٹ میں ان کا 56 فیصد حصہ ہے۔