نئی دہلی ، 09 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش میں ایک پولیس سپر نٹنڈنٹ کے دفتر میں مبینہ طور پر مار پیٹ اور جان کے خطرے کے خدشے کے خلاف دو صحافیوں کی دائر کردہ درخواستوں پر گرفتاری سے عبوری راحت دیتے ہوئے انہیں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی پیر کو اجازت
دی۔
جسٹس پر شانت کمار مشرا اور جسٹس منموہن کی بنچ نے درخواست گزار دونوں صحافیوں۔
ششی کانت جائو اور امر کانت سنگھ چوہان کو گرفتاری سے راحت تو دید دی، لیکن کسی دوسری طرح کی راحت کے لیے ان کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ جانے کو کہا۔