نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز آندھراپردیش اور تلنگانہ کی حد بندی کر کے اسمبلی حلقوں کی تعداد بڑھانے کی عرضی مسترد کر دی جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جائیالیہ باغچی کی بنچ نے کے پر شو تم ریڈی کی درخواست مسترد کر دی، جس میں یہ دلیل دی گئی تھی کہ جموں و کشمیر کے لیے حد بندی کی گئی
اور اسمبلی حلقوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا، لیکن آندھراپردیش اور تلنگانہ میں ایسا نہیں کیا گیا درخواست گزار نے اسے مرکزی حکومت کی من مانی اور آئین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
بنچ نے ریڈی کی اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اور آندھراپردیش ریاستوں کو جموں و کشمیر کی مانند نہیں سمجھا جا سکتا ہے۔