نئی دہلی، 22 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے آج اس مفاد عامہ کی عرضی ( پی آئی ایل) کو خارج کر دیا جس میں سیاسی جماعتوں کے ذریعہ اپنے پارٹی کے نشانات کے ساتھ ترنگے کے استعمال پر پر پابندی لگانے کی درخواست کی کی گئی تھی چیف جسٹس بی آر گوائی، جسٹس کے ونود چندرن اور جسٹس این وی انجار یا پر مشتمل بنچ مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت
کر رہی تھی، جس میں یہ دلیل دی گئی تھی کہ انڈین نیشنل کانگریس جیسی جماعتیں قومی پرچم سے ملتے جلتے جھنڈوں کا استعمال کر کے مگر اشوک چکر کو اپنے سیاسی نشانوں سے تبدیل کر کے قومی اعزاز کی تو ہین کے قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔
عرضی گزار کا کہنا ہے کہ کچھ پارٹیاں قومی پرچم پر اپنا سیاسی نشان لگارہی ہیں... کانگریس پارٹی ایسا کرتی رہی ہے۔