: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئي) سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے ایک جوڈیشل افسر کی وہ درخواست خارج کردی، جس میں عدالت عظمی کی رجسٹری پر غیر پیشہ ورانہ طریقے سے کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا چیف جسٹس ایس اے بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رماسبرامنیم پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے مہاراشٹر کے جوڈیشل مجسٹریٹ سید اللہ خلیل اللہ خان کی درخواست پر غور کرنے سے انکار
کردیا۔
درخواست گزار نے سپریم کورٹ کی رجسٹری کے غیر پیشہ ورانہ کام کے طریقے پر سوال اٹھاتے ہوئے اس پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ عام لوگوں کے مقدمات درج فہرست کرنے میں امتیازی سلوک کا مظاہرہ کررہی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی کیوریٹو پٹیشن ایک طویل عرصے سے زیر التواءہے۔ لیکن رجسٹری اس کو درج فہرست نہیں کررہی ہے جبکہ اس کی تمام خامیاں دور کردی گئی ہیں۔