نئی دہلی ، 22 جولائی (یو این آئی) خواتین کے خلاف وحشیانہ تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج کہا کہ خواتین کو زندہ جلائے جانے کے حالیہ واقعات سمیت حملوں کے اکثر واقعات سن کر شرمندگی ہوتی ہے جسٹس
سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ بانچی پر مشتمل بنچ سپریم کورٹ ویمن لائرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کر رہی تھی۔
درخواست میں جنسی جرائم کے مرتکب افراد کی قومی رجسٹری قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جو تمام خواتین کے لیے قابل رسائی ہو۔