the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
نئی دہلی 14اپریل(یو این آئی)نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کی حمایت کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ باشندگان وطن کوتحمل اور عزم کے ساتھ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔
مسٹر نائیڈو نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر لکھے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں کی حفاظت کے لئے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے غریب اور محروم طبقے کے لئے مناسب انتظامات کرنے کا یقین دلایا ہے۔وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کا فیصلہ ملک کے جذبات اور ضرورتوں کے مطابق کیا ہے۔یقیناً اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
مسٹر



نائیڈو نے امید ظاہر کی ہےکہ حکومت لوگوں کے دکھ درد کو دور کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔غریبوں کی روزی روٹی کا خیال رکھا جائے گا اور انہیں کم سے کم نقصان ہونے دیا جائے گا۔حکومت کسانوں اور کھیت مزدوروں کا خیال بھی رکھے گی۔اور انہیں کام کرنے کے لئے مناسب رعایتیں مہیا کرائے گی۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اب یہ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے کہ لاک ڈاؤن پر پوری طرح سے عمل کیا جائےاورمرضی کے مطابق نتیجے حاصل کئے جائیں۔کورونا کو ہرانے کے لئے لوگوں کا عزم اور تحمل ضروری ہے۔اچھے مستقبل کے لئے آج مشکلوں کا سامنا کرنا ہی ہوگا۔مسٹر نائیڈو نے کہا،’’آخر میں جیت ہماری ہی ہوگی لیکن اس کا انحصار لاک ڈاؤن کی مدت میں ادا کی گئی ذمے داریوں پر ہوگا۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.