: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کابل/28ستمبر(ایجنسی) افغان صوبہ قندھار میں سرکاری دفتر کے باہر واقع ایک چوکی پر خود کش حملے میں کم از کم 12 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں 12 اہلکار ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
قندھار پولیس کے ترجمان ضیا درانی نے واقعے کی تصدیق کرتے
ہوئے بتایا ہے کہ حملہ آور بارود سے بھری چوری کی گئی سرکاری گاڑی پر سوار تھا جس نے صوبہ قندھار کے ضلع معروف میں واقع پولیس کے صدر دفتر کے باہر قائم حفاظتی چوکی پر حملہ کرکے کم از کم 14 افراد کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والوں میں پولیس اور حفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ 4 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔