the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟

ہندوستانی خواتین
آسٹریلیا خواتین
نیوزی لینڈ خواتین
حیدرآباد، 4 اگسٹ (ذرائع) حیدرآباد  شہر میں پیر کی شام اچانک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے۔ گچی باولی کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث مقامی لوگ خوف کے عالم میں بھاگنے لگے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب پنجہ گٹہ میں تیز ہوا کے سبب ایک درخت جڑ سے اکھڑ کر ایک کار پر جا گرا، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ تاہم ڈرائیور محفوظ رہا۔

بارش کے دوران اسکولوں اور دفاتر کے چھوٹنے کا وقت ہونے کی وجہ سے شہر میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ سڑکوں پر کئی مقامات



پر پانی جمع ہو گیا، جس کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی۔

ادھر موسم سے متعلق خبردار کرنے والے ایک مقامی ماہر نے سوشل میڈیا پر شہریوں کو الرٹ کرتے ہوئے کہا کہ  حیدرآباد بھر میں خطرناک طوفانی بارش متوقع ہے، جس کے دوران 50 ملی میٹر تک بارش قلیل وقت میں ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور چوکنا رہنے کی سخت تاکید کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں تک مزید شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بلدیاتی حکام اور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور موسمی صورتحال پر نظر رکھیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.