نئی دہلی ،24اگست (ایجنسی)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )نے کیرالہ سیلاب سے متعلق متحدہ عرب امارات (یواے ای)کی طرف سے 700کروڑ روپئے کی امداد دینے کے مفروضہ پر ایک بڑا تنازعہ کھڑا کرنے پر بائیں بازوکے رہنماؤں اور بائیں بازو سے منسلک "سماج کے ایک حلقہ "کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاہے ،کیونکہ یواے ای نے ایسا نہیں کیاہے ۔
بی جے پی کے رہنما سبرامنین سوامی اور امت مالویہ نے کہا کہ مرکز کے ذریعہ چلائے جارہے راحت اور بچاؤ کام کی اہمیت کم کرنے کی ایک طبقہ کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے ۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ڈاکٹر سوامی نے خاص طور سے "ہندستانی کمیونسٹوں "کونشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس معاملہ نے انکی قلعی کھول دی کیونکہ یواے ای کے سفیر احمد البنا نے واضح طورپر کہاہے کہ سیلاب زدہ ریاست کی مددکے لئے 700کروڑ روپئے کی کوئی مخصوص پیش کش نہیں کی گئی تھی ۔
ایک اہم انگریزی رزنامہ نے یواے ای کے سفیر کے حوالہ سے کہاہے کہ "یواے ای نے 700کروڑ روپئے کی امداد کا اعلان نہیں کیاہے ۔ابھی تک یہ فائنل نہیں ہے ۔اسکا اعلان نہیں کیاگیاہے ۔سیلاب اور اسکے بعد کی راحتی ضرورتوں کا جائزہ لیاجارہاہے ۔مالی امدادکے طورپر کسی مخصوص رقم کا اعلان ، میں سمجھتا ہوں کہ ابھی یہ فائنل نہیں ہے ،کیونکہ ابھی یہ کام جاری ہے ۔