: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 14 اگست (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو یہاں انڈمان و نکو بار جزائر کی قبائلی برادریوں کے 30 ذہین طلباء سے بات چیت کی اور ان سے کہا کہ وہ ملک کو طاقتور بنانے کے لیے کام کریں وزارت دفاع نے کہا کہ یہ بچے انڈمان و نکو بار کمانڈ کے سات روزہ قومی یکجہتی ٹور آروہن: آئی لینڈ ٹور ہلی کے تحت یہاں آئے
ہیں۔ یہ طلباء کل لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریبات کا بھی مشاہدہ کریں گے طلباء کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر دفاع نے انسانی اقدار کی اہمیت پر زور دیا اور انہیں فرد کی کردار سازی کا سب سے اہم پہلو قرار دیا۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ انسانی اقدار پر قائم رہیں اور تعلیمی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنی کردار سازی پر بھی یکساں توجہ دیں۔