the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سینالیڈر کے متنازع بیان سے کشیدگی
ممبئی 29اکتوبر (یواین آئی)مہاراشٹر میں بی جے پی اورشیو سینا کے درمیان آج آپسی کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوگیا ،جب شیوسینا کے ترجمان نے ہریانہ میں بی جے پی کے ذریعہ حکومت کی تشکیل کے لیے اٹھائے جانے والے قدم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ ہریانہ کی طرح پارٹی کے کسی لیڈر کاباپ جیل میں نہیں ہے۔اس بیان بازی کے درمیان بات چیت ملتوی کردی گئی ہے اور وزیراعلی دیویندر فڈنویس نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ان کی قیادت میں حکومت تشکیل دی جائے گی شیوسینالیڈراور ایم پی سنجے راوت نے انتخاب سے قبل اتحاد کے باوجود حکومت کی تشکیل میں تاخیر کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مہاراشٹر میں کوئی دشیانت چوٹالہ نہیں



ہے جس کے والد جیل میں ہیں۔یہاں ہم ہیں جو "دھرم اور ستیہ"کی لڑائی لڑ رہے ہیں ہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ شردپوار نے بی جے پی اور کانگریس کے خلاف ماحول بنایا،لیکن وہ خود بی جے پی کی حمایت نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر کوئی ہم کو اقتدار سے دور رکھنا چاہتا ہے تو یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ،اس تعلق سے جلد ہی فیصلہ لے لیا جائے گا گا فی الحال ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔کیونکہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے دونوں پارٹیوں کے درمیان جو سمجھوتہ ہوا تھا تھا اس پر عمل کرنے کا ہمارا مطالبہ ہے۔
سنجے راؤت نے مزید کہا کہ ہمارا یہ کہنا ہے کہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے شیوسینا اور بی جے پی لیڈروں میں جو سمجھوتہ ہوا ہے ، اس پر عمل کیا جائے۔چند عناصر میں اقتدار سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.