: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے : سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کولمبیا: ملک کے مغربی علاقوں میں شدید زلزلے کے باعث کم از کم 47 افراد ہلاک اور درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ کئی شہری اب بھی ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ کالی شہر میں کم از کم 19 منہدم عمارتوں میں لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔ منیزلز میں بھی 12 سے زائد عمارتیں اور 20 مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ کولمبیا کی جیولوجیکل سروس کے مطابق یہ گزشتہ ایک دہائی کا ملک میں سب سے زیادہ شدت والا زلزلہ ہے۔ زلزلے کے بعد 2.8 اور 4.8 شدت
کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے پیریرا، کالی، کیوبڈو، منیزلز اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، جبکہ منیزلز کے تاریخی نو-گوتھک کیتھیڈرل کا ایک ٹاور بھی منہدم ہوگیا۔شدید زلزلے کے بعد مغربی کولمبیا کے چھ ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ صدر نے امدادی اور بحالی کی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے ہنگامی مرکز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ ہلاکتوں اور نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔