: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔ 12مئی (یواین آئی) لاک ڈاون پر موثراور سختی سے عمل کو یقینی بنانے کیلئے تلنگانہ کے سائبرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضروری احتیاط کے ساتھ 24گھنٹے فیلڈ پر
رہیں۔
اس وبا کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے نافذ کردہ لاک ڈاون کے پہلے دن سجنار نے ہائی ٹیک سٹی،جے این ٹی یو،کوکٹ پلی وائی جنکشن،جیڈی مٹلہ اور بالانگر چوراہا جیسے علاقوں کا اچانک معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔