: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 9 جولائی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں کام کرے گا مسٹر سنگھ نے یہ بات جمعہ کو اسرائیل کے نومنتخب نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل بنجامن گینٹز سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کہی۔ مسٹر سنگھ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو
نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعدازاں ایک ٹویٹ میں مسٹر سنگھ نے بتایاکہ "وہ اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے سمت میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کووڈ وبائی امراض کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع نے ہندوستان کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ‘‘