نئی دہلی ، 30 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہل دیوس پر انگریزوں کے مظالم کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے قبائلی ہیروز اور ہیروئنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری کی داستان مادر وطن کی عزت نفس کی حفاظت کے لیے لوگوں کو ترغیب دیتی رہے گی۔
مسٹر مودی نے پیر کو ہل دیوس کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "ہل دیوس ہمیں ہمارے قبائلی سماج کی بے مثال ہمت اور حیرت انگیز بہادری کی یاد دلاتا ہے۔ تاریخی سنتقال انقلاب سے متعلق اس خاص موقع
پر میں سیڈو کا نہو ، چند بھیرو اور پھولو، ان کے ساتھ ان کی قربانیوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت اور سلام پیش کرتا ہوں۔ غیر ملکی حکمرانی کے مظالم کے خلاف لڑتے ہوئے ان کی بہادری کی داستان وطن کی عزت نفس کی حفاظت کے لیے ملک کی ہر نسل کو ترغیب دیتی رہے گی۔ قابل ذکر ہے کہ 1857 کی جد وجہد آزادی سے قبل بھی سنتھال پر گنہ کے جنگلات میں قبائلی برادری نے ”ہندوستان چھوڑو کا نعرہ دے کر سد و کا نہو، چاند بھیرو اور پھولو جھانو کی قیادت میں غیر ملکی راج کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ اس کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے۔