دبئی 4 جولائی (یو این آئی) اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل)، جو ہندوستان کے سب سے بڑے اسٹیل تیار کرنے والے اداروں میں سے ایک ہے اور سالانہ 20 ملین ٹن سے زائد خام اسٹیل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، نے دبئی میں اپنے نمائندہ دفتر کا افتتاح کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں ایس اے آئی ایل کا یہ پہلا بین الا قوامی دفتر ہے ، جو ادارے کی عالمی توسیعی حکمت عملی کی سمت میں ایک اہم
قدم ہے۔
اس دفتر کا افتتاح مرکزی وزیر برائے اسٹیل و بھاری صنعتیں ایچ ڈی کمار اسوامی نے کیا۔ اس موقع پر دبئی میں ہندوستان کے قونصل جنرل ستیش کمار سیوان ، ایس اے آئی ایل کے سی ایم ڈی امریند و پر کاش، این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی امیتابھ مکھر جی، وزارت اسٹیل کے جوائنٹ سکریٹری وی کے تریپاٹھی اور ایس اے آئی ایل، وزارت اسٹیل ، این ایم ڈی سی اور ایم ای سی او این کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔