: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،1 مارچ(ذرائع) تلنگانہ کے وزیرصحت ای راجندر نے کریم نگر ضلع کے حضورآباد کے سرکاری اسپتال میں کوویڈ19کا ٹیکہ لیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہر نہیں ہے۔
دوسرے مرحلے کے ویکسینیشن کے دوران انہوں نے آج حضورآباد کے علاقائی
ہاسپٹل میں انہوں نے کویڈشیلڈ ٹیکہ کا پہلا ڈوز لگوایا-
ٹیکہ لگوانے کے بعد انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے دوسرے مرحلہ کا کسی طرح کی کوئی وبا نہیں ہے- پھر انہوں نے بتایا کہ ٹیکہ کے اس دورے مرحلہ میں 60 سال سے ذیادہ عمر کے لوگوں کو ساتھ ہی پرانی یا دائمی بیماریوں سے متاثر لوگوں کو یہ ٹیکہ دیا جارہا ہے-