سری نگر ، 13اگست (ایجنسی) جموں وکشمیر میں سری نگر۔ جموں اور سری نگر۔ لیہہ قومی شاہراہوں کو پیر کی صبح شدید بارشوں کے بعد کئی مقامات پر مٹی اور پتھر کے تودے گرآنے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر گذشتہ رات شدید بارشوں کی وجہ سے متعدد مقامات بالخصوص ضلع رام بن میں مٹی اور پتھر کے تودے گرآئے۔ انہوں نے بتایا "شاہراہ کی دیکھ ریکھ کے لئے ذمہ دار بارڈر روڑس آرگنائزیشن نے تودوں کے ملبے کو
کلیئر کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے اور موسم میں بہتری کے ساتھ ہی گاڑیوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی"۔
دریں اثنا سری نگر۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بھی گاڑیوں کی آمدورفت پیر کی صبح معطل کی گئی۔ اس شاہراہ پر زوجیلا علاقہ کے باجری نالہ کے نذدیک مٹی کا بھاری برکم تودا گرآیا ہے۔ انہوں نے بتایا "شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کا کام جاری ہے۔ مختلف مقامات پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی"۔