: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
آندھراپردیش/28فروری(ایجنسی) بالی ووڈ کی اداکارہ سری دیوی کے انتقال کو ساری دنیا کے میڈیا ہاؤس کور رہے ہیں، اور پل پل کی نیوز پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ عوام تک پہنچا رہے ہیں، مگر کسی نیویز چینل اور اینکر کو اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ شام میں معصوم بچوں پر کوئی آدھے گھنٹے کی اسٹوری چلائے- میڈیا ہاؤس اپنی ٹی آر پی بڑھانے کے لیے کیا کچھ نہیں کررہے ہیں- ایسا ہی ایک واقعہ ایک ٹی وی رپورٹر کا سامنے آیا ہے، جو ساری حدے پار کررہا ہے-
کچھ نیوز چینلوں نے بڑے ڈرامائی انداز
میں سری دیوی کی موت کی کوریج کی۔وہیں ساؤتھ کے ایک نیوز چینل نے تو حد کردہ ۔تمل ناڈو کے "ماہا نیوز "چینل کا رپورٹر تو سری دیوی کی موت کی رپورٹنگ کرتے ہوئے باتھ ٹب میں ہی لیٹ گیا۔سوشل میڈیا پر عام لوگوں سے لیکر ایکسپرٹ تک نیوز چینل کی کوریج کی کافی مذمت کرر رہے ہیں۔
تیلگو چینل کی کوریج کا ٹوئٹر پر جم کر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔کئی ٹویٹر یوزرس نے یہ بھی کہا کہ اچھا ہو جو اس شخص نے ہٹ اینڈ رن کیس کور نہیں کیا۔ایک ٹویٹر ہینڈل نے لکھا کہ "اسے خوشی ہوگی کہ اسے بھائی کا کار کیس کور نہیں کرنا پڑا"۔