: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی ) 14 سیاسی جماعتوں پر مشتمل سری لنکا کے 24 رکنی وفد نے بدھ کے روز قومی دارالحکومت میں ہندستان کے خارجہ سکریٹری و کرم مسری سے ملاقات کی دو ہفتوں کے لیے یہ وفد ہندوستان کے دورے پر ہے اور اس کا مقصد پڑوسی پہلے کی پالیسی کے تحت ہند ۔ سری لنکا شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر
جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ 14 سیاسی جماعتوں کے نوجوان رہنماؤں پر مشتمل سری لنکا کے 24 رکنی وفد نے ہندوستان میں دو ہفتوں کے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے خارجہ سکریٹری و کرم مسری سے ملاقات کی۔ خارجہ سکریٹری نے ہند ۔ سری لنکا شراکت داری کو مضبوط بنانے میں " پڑوسی پہلے " پالیسی کے تحت اسٹیک ہولڈرز کی حیثیت سے اہم کردار پر زور دیا۔