نئی دہلی ، 12 اگست (یو این آئی) ملک میں نیشنل اسپورٹس بورڈ کے قیام اور کھیلوں کے اداروں کو تسلیم کرنے ، ان کے کام کاج کو منظم کرنے اور عالمی سطح کا کھیلوں کا ڈھانچہ تیار کرنے سے متعلق نیشنل اسپورٹس گور ننس بل 2025 اور نیشنل اینٹی ڈوپنگ (ترمیمی) بل 2025 کو منگل کے روز راجیہ سبھا میں
اپوزیشن ارکان کی غیر موجودگی میں صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی ان بلوں کو پارلیمنٹ نے منظوری دے دی ہے۔ لوک سبھا انہیں پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔ اپوزیشن ارکان نے بلوں میں ترامیم کے لیے کچھ تجاویز دی تھیں تاہم ایوان میں ارکان کی عدم موجودگی کے باعث انہیں ایوان میں نہیں رکھا جاسکا۔