: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،5 مارچ (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے محکمہ برائے صنعت اور بین الاقوامی تجارت اور نیتی آیوگ کے ذریعے منعقدہ پیدا وار سے منسلک ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم سے متعلق ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پچھلے 6 برسوں کے دوران میک ان انڈیا کی مختلف سطحوں پر حوصلہ افزائی کرنے کے لئے متعدد کامیاب کوششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے مینو فیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے رفتار اور پیمانے میں اضافہ کرنے میں ایک بڑی چھلانگ لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دنیا بھر کی مثالوں کا حوالہ دیا، جہاں ممالک نے اپنی
مینو فیکچرنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے ملک کی ترقی کی رفتار کو تیز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینو فیکچرنگ کی صلاحیتوں میں اضافے سے ملک میں روز گار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی سوچ واضح ہے - کم سے کم حکمرانی ، زیادہ سے زیادہ گورننس اور حکومت زیرو ایفکٹ، زیر و ڈیفکٹ کی توقع کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صنعت ، مثلا تجارت کرنے کی آسانی ، قوانین پر عمل در آمد کے بوجھ کو کم کرنے، لاجسٹک لاگتوں کو کم کرنے کے لئے ، کثیر ماڈل بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، ضلعی سطح پر آمدات کے مراکز تعمیر کرنے کے لئے ہر سطح پر کام کر رہی ہے۔