: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، ١٩ اگسٹ (ذرائع) حالیہ المناک حادثات کے بعد ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارکا نے ہنگامی بنیادوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برقی کھمبوں پر لٹکی ہوئی تمام غیر قانونی کیبل اور انٹرنیٹ تاروں کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ عوامی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔یہ فیصلہ رمن تھپور کے سانحہ کے بعد کیا گیا، جہاں 17 اگست کو جنماشتمی جلوس کے دوران ایک رتھ
غیرقانونی کیبل تار سے ٹکرا گیا تھا جو اوور ہیڈ برقی تار سے الجھا ہوا تھا۔ اس حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اسی طرح بندلا گوڑہ میں بھی گنیش مورتی کی نقل و حمل کے دوران ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔ان احکامات پر عمل کرتے ہوئے ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل (TGSPDCL) نے حیدرآباد میں خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت برقی کھمبوں سے خطرناک کیبل تاروں کو صاف کیا جارہا ہے تاکہ عوامی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔