سری نگر ، 27 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے منگل کو سیاحتی مقام رعبداللہ نے پہلگام میں ایک خصوصی کابینہ اجلاس کی صدارت کی ، جو گزشتہ ماہ کے دہشت گردانہ حملے کے بعد پہلی بار دار الحکومتوں کے علاوہ کسی اور مقام پر منعقد کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد یہ
واضحپیغام دینا تھا کہ حکومت کسی بھی بزدلانہ دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہو گی۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ایکس پر اجلاس کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، پہلگام میں کابینہ اجلاس صرف انتظامی مشق نہیں بلکہ امن دشمنوں کے خلاف ایک واضحپیغام ہے۔ ہم دہشت گردی سے مرعوب نہیں۔