ذرائع:
اسپین کے وسطی علاقے تولیڈو کے قریب اُردا اسٹیشن کے نزدیک دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 46 افراد کی ہلاکت اور 179 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق، ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق، رینفے (Renfe) کی اے وی ای ٹرین، ایریو (Iryo) کی ٹرین سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر کر
پشتے سے نیچے جا گریں، جس کے باعث جائے حادثہ پر افراتفری مچ گئی۔ حادثے کے بعد اسپین کی سول گارڈ نے امدادی کارروائیوں کے لیے متعدد ٹیمیں تعینات کردیں، جن میں ڈرون، ہیلی کاپٹر، تربیت یافتہ کتوں اور خصوصی ریسکیو اہلکاروں کی مدد بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے باعث میڈرڈ اور اندلو سیا کے درمیان ریلوے سروس معطل کردی گئی ہے۔ حکام حادثے کی وجوہات جاننے اور امدادی کارروائیاں انجام دینے میں مصروف ہیں۔