حیدر آباد 27 مئی (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے منگل کو اعلان کیا کہ آئندہ 2 تا 3 دنوں میں جنوب مغرب مانسون کے تلنگانہ کے مزید علاقوں میں پیش قدمی کے لئے حالات سازگار ہیں۔
مانسون کی پیش قدمی
کے اثر کے تحت، بدھ کے روز تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کو مرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد ، جگتیال، راجناسر سلہ ، و قار آباد اور سنگاریڈی میں الگ الگ مقامات پر شدید تا نهایت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔