the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سیئول/18جولائی(ایجنسی) جنوبی کوریا کی سابق صدر Park Geun-hye پارک گُن ہے کو غیر ضروری فنڈز جمع کرنے پر 6 سال اور انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے جرم میں 2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی عدالت میں جنوبی کوریا کی اسیر سابق صدر پارک گُن ہَے کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 8 سال



قید کی سزا سنائی ہے۔ جس میں 6 سال قید غیر ضروری فنڈ جمع کرنے کے جرم میں اور 2 سال قید انتخابی عمل میں بیجا مداخلت پر سنائی گئی ہے۔

سماعت کے دوران جنوبی کوریا کی سابق صدر فیصلہ سننے کے لیے موجود نہیں تھیں تاہم عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں ہی فیصلہ سنا دیا۔ 8 سال کی مزید قید کی سزا کے بعد اب سابق صدر پارک گن ہے کو 32 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں سابق کوریائی صدر نے الزامات اور سزاؤں کو سیاسی مخالفت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.