the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، یکم جون (یو این آئی) ہندوستان اور آسٹریلیا نے اپنے دفاع اور وزرائے خارجہ کے درمیان جلد از جلد ٹو پلس ٹو وزارتی سطح کی بات چیت کرنے کے ارادہ کا اظہار کیا ہے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور آسٹریلیائی وزیر دفاع پیٹر ڈٹن کے مابین منگل کو ٹیلفونک گفتگو کے دوران اس پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال کی روشنی میں دفاعی شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ گذشتہ برس جون میں دونوں ممالک کے مابین جامع اسٹریٹجک



شراکت کے بعد دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید تقویت ملی ہے۔ آسٹریلیا کا مالابار مشق میں شرکت کرنا اس شراکت کی ایک اہم پیشرفت ہے۔
دونوں وزرا نے اپنے ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دفاعی تعاون کے متعدد اقدامات کے سلسلے میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور مسلح افواج کے مابین تبادلے کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ بات چیت کے دوران دونوں وزراء نے ان خیالات کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹو پلس ٹو بات چیت جلد از جلد ہونی چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.